تھرلر فلم ’فری فائر‘کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

September 27, 2016

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن سے بھرپور فلم کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہولی وڈ تھرلر فلم فری فائرکا پہلا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بین وہیٹلے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں دونوں کے مابین اختلاف کے باعث خون خرابا ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں برے لارسن، شارلٹو کوپلے،ایرمے ہیمر ،جیک رینر،مائیکل اسمائلی اور سیم ریلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اینڈریو اسٹارک کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 31مارچ کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔