پنجگور‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

September 27, 2016

پنجگور (نمائندہ جنگ) پنجگور کے علاقے گچک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی جبکہ پولیس نے ایران جانے کی کوشش میں 24افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیاز نامی لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا لیویز کے مطابق مسلح افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔دریں اثنا پنجگور پولیس نے سٹی تھانہ کی حدود سے چوبیس افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارافراد غیرقانونی طور پر پنجگور کے راستے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے۔