روس :سالانہ ٹائیگر ڈے کے موقع پر دلچسپ پریڈ کا انعقاد

September 27, 2016

روس کے شہر ولادیوستوک میں سالانہ ٹائیگر ڈے کے موقع پر ایک دلچسپ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔شہر کی مرکزی شاہراہ پر منعقد ہونے والی اس شاندار پریڈ میں بچوں،بڑوں،خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس پریڈ میں شریک افراد نے دلچسپ اور منفرد ٹائیگر کاسٹیومز زیب تن کی ہوئی تھیں ۔پریڈ میں موسیقی اور رقص کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے شرکاء بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ اس دن کا منانے کا مقصد دنیا بھر میں ٹائیگر اور تیندوے کی تیزی سے کم ہوتی تعداد سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جبکہ اس کا پہلی مرتبہ انعقاد 16سال قبل کیا گیا تھا۔