دوران ڈرائیونگ موبائل چھوڑیں، مفت کافی پئیں

September 27, 2016

کافی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،موبائل چھوڑیں کافی کے مزے لیں۔ جاپان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے والوں کو مفت کافی کی آفرکی گئی ہے۔

جاپان میں ٹریفک حادثات کو کم کرنے کیلئے ایک کاربنانے والی کمپنی ، کافی کمپنی اورکمیونی کیشن کمپنی کے باہمی اشتراک سے’ڈرائیونگ بیرسٹرا‘نامی ایپ بنائی گئی ہے۔

جس کے تحت سو کلو میٹر تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے پر ڈرائیور کو کوپن دیاجائیگا اور یوں وہ مفت کافی کے مزے لے سکیں گے۔

ڈرائیونگ شروع کرنے سے پہلے جیسے ہی آپ ایپ استعمال کریں گے آپ کاکاؤنٹ ڈاؤن ٹائم شروع ہوجائیگااور سو کلو میٹر ختم ہوتے ہی ایپ کی جانب سے آپ کو کوپن موصول ہوگا۔

لیکن یاد رہے اس دوران اگر آپ نے ایک لمحے کیلئے بھی اپنا فون اُٹھا لیا تو آپکو زیر و(0)سے اپنا سفردوبارہ شروع کرنا ہوگا۔

واضح رہے جاپان کے علاقے ایچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں گذشتہ
سال 4لاکھ43ہزار691ٹریفک حادثات ہوئے۔