27خواتین سمیت45 غیر حاضر اور گھوسٹ اساتذہ ملازمت سے فارغ

September 28, 2016

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) حکومت پنجاب کی ہدایات پرمحکمہ تعلیم نےلیٹر نمبر ی5942 کے تحت 27خواتین سمیت45 غیر حاضر اور گھوسٹ اساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت انکی ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان گھوسٹ اساتذہ کو فارغ کیا گیاجو کافی عرصہ سے اپنی ڈیوٹیوں سے غیرحاضر تھے ۔ فارغ ہونے والے گھوسٹ اساتذہ میں گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گھوئینکی کی مقدس، گورنمنٹ ہائی سکول لڑیکی کے محمد عمران، گورنمنٹ ہائی سکول وڈالہ سندحواں کے وسیم اکرم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوئندکے کی عظمیٰ شاہین، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلوٹیاں خورد کی انعم اقبال، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مندراںوالہ کی رخشندہ یاسمین، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیروچک کی عارفہ اعجاز، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھگت پور کی شازیہ کھوکھر اورنائلہ مشتاق، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول اڈہ کی صنم رفیق، جی پی ایس پھلر کے جاوید اقبال، جی پی ایس آدم دراز کے یاسر مشتاق، جی پی ایس ویر والا کے عنصر علی، جی جی ایس چلے کی اقرہ محمود، جی جی پی ایس بھیلو مہار کی اقصیٰ بتول،، جی ایچ شہزادہ کے قادر انجم، جی ایچ ایس چوبارہ کے محمد عمر فاروق، جی ایچ ایس چاروا کے ارسلان جمیل، جی ای ایس پھلر باجوہ کی سارہ بتول، جی پی ایس کالیکی ناگرہ کے ذیشان علی، جی پی ایس متے کی کی شکریہ مقصود، پی پی ایس لبے کے شفقت علی، جی ای ایس ماڈل نمبر1پسرور سٹی کی ثنا حنیف، جی پی ایس دادو باجوہ کے محمد رفیق، جی پی ایس ناجو چک سے محمود ہاورن جاوید، جی پی ایس ماڈل بوڑیکی سے حافظ رانا لیاقت علی، جی جی ای ایس کھوکھر کی سحرش اشرف، جی پی ایس کالے والی کے سید حیدر عباس، جی یچ ایس رسول پور بھلیاں کے ابرارحمد، جی جی ایچ ایس پورہ ہیراں کی سدرہ قمر،، جی جی ایچ ایس بلانوالہ کی انیکا ارم، جی پی ایس سدرہ کلاں کے وسیم عباس، جی پیس ایس گنجیانوالی خورد کے محمد عمر خلیل، جی پی ایس ٹبی آرائیاں افشین نورین، جی پی ایس ماڈل بوتھ نمبر1 کے عصمت اللہ خان، جی جی پی ایس کی بدین رخسانہ کوثر، جی جی ای ایس پنوووالہ کی غزالہ شاہین، جی جی ای ایس کوٹ کوڑا کی فرزانہ ارشد، جی جی ایچ ایس ساہووالہ کی صائمہ زرین، جی جی ایچ ایس بھولا موسیٰ کی شعمونہ اشفاق، جی جی ایچ ایس ماجرہ کلاں کی نازش جاوید، جی پی ایس ایچ کی تنزیلہ اصغر اور جی پی ایس مالو چک کی حنااعجاز اورجی پی سی مووالی کی ذکیہ شریف شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈسڑکٹ مانٹرنگ آفیسر عامر رضا نے جنگ کو رابطہ پر بتایا کہ 100سے زائد مزیدگھوسٹ اساتذہ دوسرے مرحلے میں ملازمت سے فارغ کیا جائے گا اور فراعت حاصل کرنے والے اساتذہ سے غیر حاضری پریڈ کی تنخوا ہیں وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کراوئی جانے کے ساتھ سکولوں کے ہیڈ معلموں سمیت ان کے مددگار افراد کے خلاف بھی کارووائی کی جائے گی ۔ یادرہے کہ ضلع سیالکوٹ کے دو ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں سولہ ہزار سے زائد اساتذہ کام کر رہے ہیں.