اسلحہ اور شراب برآمد ،3 افراد گرفتار

September 28, 2016

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کرکے3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک سے پولیس نے دوران گشت اسد سے ایک پستول، ندیم سے10بوتل شراب اور تھانہ مراد پور کے علاقہ سے آصف سے5لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔