چین اور بھارت کے درمیان پہلی مرتبہ انسداد دہشتگردی مذاکرات

September 28, 2016

بیجنگ (آئی این پی ) چین اور بھارت نے محدود پیمانے پر مشترکہ طریقے سے سیکیورٹی خطرات پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھانے اور تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کے روز چین اور بھارت کے مابین پہلی مرتبہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد عمل میں آیا۔دونوں ممالک نے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے اپنے انسداد دہشت گرد ی کے نظاموں ،میکینزماور قانون سازی پر بریفنگ دی۔اجلاس کی صدار ت مشترکہ طور پر چین اور بھارت نے کی۔دونوں ممالک کی وزارت خارجہ عوامی سیکیورٹی اور اسٹیٹ سیکیورٹی کے سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ چینی وفد کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی اور قانونی امور کے سیکرٹری جنرل وانگ یانگ چنگ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت چیئرمین آف جوائنٹ انٹیلی جنس کمیٹی آر این روی نے کی۔