دنیا کی مختصر ترین بین الاقوامی پرواز

September 28, 2016

آسٹرین ایئر لائن کمپنی نےمختصر ترین بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے جس کا دورانیہ صرف آٹھ منٹ پر مشتمل ہوگا۔

آسٹرین کمپنی کی یہ پرواز 13 میل کا فاصلے صرف 8منٹ میں طے کرتے ہوئے مسافروں کوسوئٹزرلینڈ سے جرمنی پہنچائے گی۔

اس پرواز کا سفر ایئرپورٹ پر سیکورٹی کلیئرنس کے لئےلگنے والے وقت سے بھی انتہائی کم ہو گا۔

آنے والے دنوں میں اس پرواز کو دن میں دو بار شیڈول کیا جائے گاجس کی لاگت 34 پاؤنڈز ہوگی۔

واضح رہے کہ جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کی سرحد پر واقع کونسٹینس (Constance) نامی جھیل جرمنی اور سوئٹزر لینڈکو تقسیم کرتی ہے۔

اس وقت لوگوں کو جھیل پار کرانے کے لیے فیری سروس کا استعمال کیا جاتا ہے، جس میں تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ لگتے ہیں۔ پرواز کے آغاز سےمسافر انتہائی کم وقت میں جھیل پار کر سکیں گے۔

ماضی میں مختصر ترین بین الاقوامی پرواز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اور سلوواکیہ کے دارالحکومت بریٹس لاوا کے درمیان ریکارڈ کی گئی تھی جس کا دورانیہ10 منٹ تھا، لیکن بعدمیں اسے بند کردیا گیا ۔