مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ عمران کا ذہنی دیوالیہ پن ہے، پرویز رشید

October 04, 2016

وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے ذہنی دیوالیہ پن کی نشانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران جمہوری اداروں کے ذریعے عوامی جذبات پیش کرنے کے بجائےسازشوں میں مصروف ہیں۔

پرویز رشید کہتے ہیں کہ جس وقت قوم کے نمائندے سنجیدہ مسائل پر سر جوڑ کر اکٹھے بیٹھے تھےعمران خان اس وقت نتھیا گلی میں سیر سپاٹوں اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

پرویز رشید نے مشورہ دیا کہ عمران خان اپنی سیاسی رنجشوں اور سیاسی مفادات کو کشمیر کاز سے الگ رکھیں۔