پیرس ماحولیاتی معاہدہ چار نومبر سے نافذ ہوجائے گا

October 10, 2016

پیرس (نیوز ڈیسک) ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے گزشتہ برس پیرس میں ہونے والا تاریخی معاہدہ رواں برس چار نومبر سے لاگو ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق یورپی یونین اور10دیگر ممالک نے بدھ کے روز اس معاہدے کی توثیق کی دستاویزات جمع کرادی ہیں۔ جن ممالک کی طرف سے توثیق کی جاچکی ہے وہ دنیا میں مجموعی طور پر فضا میں ضرر رساں گیسوں کے55فیصد سے زائد اخراج کے ذمے دار ہیں۔ معاہدے کو نافذالعمل کرنے کیلئے یہی شرط تھی جو اب پوری ہوگئی ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے اس خبر کو ہمارے سیاہ زین کیلئے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔