دھیان……

October 18, 2016

میں نے دیکھا کہ فریج میں کھیر رکھی تھی۔
مجھے میٹھا پسند ہے۔
کھیر بہت زیادہ پسند ہے۔
میں نے ڈرتے ڈرتے بیوی سے کہا،
’’عزیز از جان بیگم صاحبہ!
اگر کچھ فرصت ہو
اور نا گوار خاطر نہ گزرے تو
کیا آپ مجھے کھیر لاکر دینا پسند کریں گی؟‘‘
بیوی کا دھیان حسب معمول اپنے اسمارٹ فون میں تھا۔
انھوں نے سنا کچھ اور، سمجھا کچھ اور۔
کچھ دیر بعد وہ ایک لمبی سے کیل لے کر آئیں۔
ان کے دوسرے ہاتھ میں پنج سیری ہتھوڑا تھا۔
قاتلانہ ادا کے ساتھ لیکن نہایت سنجیدگی سے کہا،
’’ٹھونک دوں کیا؟‘‘