مریخ کے موسمی حالات پر نئی معلومات

October 18, 2016

مریخ پر زندگی کےامکانات پر تحقیق کرنے والوں کو زمین کے قریب ترین سیارےکے موسمی حالات کے بارے میں کچھ نئی معلومات ملی ہیں جن کے مطابق مریخ کا آسمان کسی بیرونی روشنی کے بغیر بھی رات کو روشن رہتا ہے۔

یہ معلومات الٹراوائی لیٹ اسپیکٹوگراف سے کھینچی گئی تصاویر کےذریعے سامنے آئی ہیں جن کے مطابق رات میں مریخ کا آسمان روشن ہونےکا سبب دن میں ہونے والا کیمیکل ری ایکشن ہے۔ دن میں سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلٹ روشنی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن کے مالیکیولز کو توڑ دیتی ہے۔

اس کے نتیجے میں بننے والی ایٹمز کوانتہائی بلندی پر چلنے والی ہوائیں سارے سیارے پر پھیلا دیتی ہیں جس سے سیارے کے گرد ہالہ بن جاتا ہے۔