سعودی عرب: قتل کا جرم ثابت ہونے پر شہزادے کا سر قلم

October 19, 2016

سعودی عرب میں شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر شہزادہ ترکی بن سعود کا سر قلم کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہزادے ترکی بن سعود نے نومبر 2012 میں ایک جھگڑے کے دوران طیش میں آکر مقامی شہری عادل بن سلیمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالتی حکم کے تحت دار الحکومت ریاض میں سرعام شہزادہ ترکی کا سر قلم کردیا گیا۔