جامعہ سندھ، کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

October 20, 2016

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامعہ سندھ جام شورو کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ سندھ میں کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے ملازمین جن کی ماہانہ تنخواہ کم سے کم 7 ہزار روپے یا اس سے زیادہ ہے‘ ان کی ماہانہ تنخواہ 14 ہزار روپے کردی گئی ہے۔