بہاولنگر : 12 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

October 20, 2016

بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپا مارا گیا۔ جہاں سے 12 ہزار لیٹر دودھ برآمد اور 5 ملزمان کوگرفتار کرکے فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق محکمہ صحت کے حکام اور تھانہ فرید پولیس نے دودھ بنانےوالی دوفیکٹریوں پر چھاپا مارا۔ اس دوران
دونوں فیکٹریوں سے کیمیکلز ، جعلی گھی کے کنستر اور مضر صحت 12 ہزار لیٹر دودھ برآمد کرلیاگیا۔

پولیس نے ایک فیکٹری کے مالک عمیر سمیت 5 افرادکو گرفتار اور مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ دوسری فیکٹری کے مالک سمیت 2 افراد فرارہوگئے۔