منشیات کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

October 21, 2016

نصرپور( نامہ نگار) اڈیرولال کے گاؤں مولہڈنو جٹ کے طلبہ نے منشیات کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما سعید جٹ اور طلبہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایس پی مٹیاری کیجانب سے کارروائی کرنے کے بعد گٹکا فروش اب بھی چھپکر گٹکا سپلائی کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او اڈیرولال اسٹیشن کو اطلاع کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی۔ انہوں نے ایس ایس پی مٹیاری سے نوٹس لے کر گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے۔