کرپٹ سیاستدانوں نے پاکستان کو تباہ کرکے رکھ دیا، نیاز احمد تارڑ

October 21, 2016

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے سینئر رہنما چوہدری نیاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو آزاد ہوئے 69سال گزر گئے ہیں، ان 69برس کا موازنہ کرنا ہوگاکہ ہم آج ہمکہاں کھڑے ہیں اور ہمیں کہاں کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ ایٹمی قوت پاکستان آج کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ تباہ و برباد ہو چکا ہے، ملک نہ صرف صنعتی دوڑمیں بلکہ ہر شعبہ میں کرپشن کی بدولت کھوکھلا ہو چکاہے جب کہ حکمرانوں کی نااہلی اور غفلت سے ہمسایہ ممالک نے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تباہی کے دھانے لاکھڑا کیا ہے۔ ان حالات میں افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ قابل تحسین ہے۔ چوہدری نیاز احمد تارڑ نے کہا کہ قائداعظم کے بعد پاکستان کی ترقی کیلئے اگر کوئی سوچ رہا ہے تو وہ عمران خان ہیں۔ جو تمام کرپٹ حکمرانوں کو بارہا سمجھا چکے ہیں کہ خدارا ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ صفوں میں لانے کی خاطر اپنے قبلے درست کرو۔ انہوںنے کہا کہ ملک پہلے ہی شدید بحرانوں کی لپیٹ میں ہے اور کرپٹ حکمران طبقہ اسے اپنی مرضی اور عیاشیوں کے ساتھ مزید برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہمیں ملک کو مستحکم بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے عمران خان کے ساتھ شامل ہونا چاہئے۔ جو کہ پاکستان کے روشن اور چمکتے مستقبل کی ضمانت ہیں، انہوںنے اوورسیز کمیونٹی کو عندیہ دیا کہ وہ پاکستان کو ترقی کی دوڑ میںدیکھنے کیلئے تحریک انصاف میںشامل ہوجائیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اہل قیادت اور کرپشن مافیا کا خاتمہ یقینی ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمیںملک کو بچانے کیلئے داامے دامے قدمے سخنے قربانیاں دینا ہوں گی تب جاکر کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف عملی اقدامات شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ چوہدری نیاز احمد تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس وقت تبدیلی کی علامت بن کر سامنے آئی ہے۔ پوری قوم کو چاہئے کہ وہ عمران خان کا ساتھ دے جو ملک سے بے روزگاری، دہشت گردی، توانائی لوڈشیڈنگ جیسے دیوہیکل بحرانوں سے نبرآزما ہوکر ملک و قوم کو خوشحال بنائیں گے، انہوںنے کہا کہ اسلام آباد دھرنے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔ عوام بہت جلد پاکستان کو ترقی یافتہ صفوں میں دیکھیں گے۔ انہوںنے کہا ہم اوورسیز میں رہ کر ملک کی بھلائی کی خاطر ہر سطح پر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔