یونین کونسل نمبر 77شیخوپورہ کی خصوصی نشستوں پر پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب

October 21, 2016

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل نمبر 77شیخوپورہ کی خصوصی نشستوں پر پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا ہے پینل کے امیدواروں رانا افتخار کسان کونسلر، اویس ارشدیوتھ کونسلر،شمشاد بی بی اورصفیہ بی بی لیڈی کونسلرز اور سٹیمن مسیح اقلیتی نشست کے (ن) لیگ کی طرف سے میدان میں اترے جن کے مقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا۔