شیخوپورہ :پانی چوری کر نیوالےزمیندار کے خلاف مقدمہ

October 21, 2016

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )حافظ آباد روڈ پر جھبراں کے نزدیک ایک زمیندار کھال کو توڑ کر پانی چوری کر کے چھوٹے کاشتکاروں کو فروخت کرتا تھا ، ایس ڈی او انہار نے چھاپہ مار پانی چوری پکڑ لی اور زمیندار اکرام کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔