سولر پر ٹیکس لگا تو 12 کلو واٹ سے زائد پر لگے گا، ذرائع پاور ڈویژن

April 27, 2024


پاور ڈویژن نے سولر ٹیکس لگایا تو 12 کلو واٹ سے زائد کے سسٹم پر لگائے گا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کو 12 کلو واٹ سے کم پر چلایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر لگنے سے آئی پی پیز کو نقصان ہورہا ہے، کمرشل اور صنعتیں تیزی سے سولر انرجی پر منتقل ہورہی ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی سیکٹر تقسیم کار کمپنیوں سے بہت کم بجلی خرید رہا ہے، حکومت سولر کا فی یونٹ 18روپے سے کم پر لینے غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کے تیزی سے سولر پر منتقل ہونے سے آئی پی پیز کے منافع میں کمی آرہی ہے۔