وزیر خارجہ کی کراچی و لاہور ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

April 27, 2024

کولاج فوٹو: فائل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بیرون ملک مشنز کے ذریعے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی کوششوں پر جائزہ اجلاس ہوا، جس کے بعد ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کی 9ویں میٹنگ ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشنز کے سربراہان اور سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔

وزیر خارجہ نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے نے اس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ پیش کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پیرس، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے آپریٹرز نے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور دلچسپی پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کی عکاس ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سروس ڈیلیوری بینچ مارکس کے مطابق فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارتکاری، تجارت اور سرمایہ کاری کی کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔