شیخوپورہ :اے ایس آئی کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور رشوت لینے پر مقدمہ

October 21, 2016

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ پولیس کے اے ایس آئی یوسف کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور 35ہزار روپے رشوت لینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، یہ مقدمہ قصبہ اجنیانوالہ کے نوجوان محمد کلیم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس کے والد کو اے ایس آئی نے پکڑا تھا ۔