بہاولپور: منگنی میں ہوائی فائرنگ سے بچےکی ہلاکت، آرپی او نے نوٹس لے لیا

October 21, 2016

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد ادریس احمد ریجنل پولیس آفیسرنے خان پورمیں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہونے کے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمشید علی شاہ ڈی ایس پی خانپور سے وضاحت طلب کرلی۔ اس موقع پر آر پی او نے تینوں ڈسٹرکٹ پولیس افیسران کو ہدایت کی کہ اس قسم کے واقعات کا سدِباب کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں،دریں اثنا منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر تھانہ سول لائن، کوتوالی اور ظاہر پیر کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔