یونس خان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

October 22, 2016

ابوظہبی (اے پی پی) یونس نے 35 برس کی عمر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ ان کی 35 برس کی عمر کے بعد 13ویں سنچری ہے ۔ انہوں نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور گراہم گوچ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تینوں نے 35برس کی عمر کے بعد 12، 12 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔