شمالی کوریا کے 94 سالہ پروپیگنڈا ماسٹر کم کی نم چل بسے

May 08, 2024

شمالی کوریا کے رہنماکم کی نم ـــ فائل فوٹو

شمالی کوریا کے پروپیگنڈا آپریشنز کے سابق ماسٹر کم کی نم 94 سال کی عمر میں چل بسے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم کی نم کی موت کی خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی (ڈبلیو پی کے) کی مرکزی کمیٹی کے سابق سیکرٹری کی منگل کے روز متعدد اعضاء کی خرابی کے باعث موت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بدھ کے روز علی الصبح کم کی نم کی آخری رسومات میں شرکت کی اور ایک تجربہ کار انقلابی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو آخری دم تک ملک کے ساتھ بے حد وفادار رہا۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کم کی نم نے شمالی کوریا میں سوشلسٹ کاز کی فاتحانہ پیش قدمی میں اپنا بھرپور حصّہ ڈالا۔

کم کی نم نے شمالی کوریا کے رہنماؤں کی تینوں نسلوں کی خدمت کی اور اُنہیں شمالی کوریا کے’کم‘ خاندان کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جاتا ہے۔

وہ 1985ء میں شمالی کوریا کے پروپیگنڈا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بنے اور سپریم لیڈر کی بہن کن یو جونگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2017ء میں ریٹائر ہوگئے تھے۔