10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، وزیرِ خوراک پنجاب

May 08, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی واضح کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایک بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بلال یاسین کا کہنا ہے کہ گجرات ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں جبکہ ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا ہے۔