چین میں گالف کے اہم مقابلے آج ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر ہونگے

October 22, 2016

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ ہفتے سے اپنے ناظرین کیلئے ورلڈ سلیبریٹی پی آر او۔ اے ایم (گالف ایونٹ) 2016ءکے دلچسپ مقابلے ”چین “سے براہ راست نشر کرے گا ۔ فلم ، میوزک اسٹارز ، اسپورٹس لیجنڈز ، آسکر جیتنے والے فنکار ، معروف فٹبالرز، ٹاپ یورپین کلب، ٹینس، باسکٹ بال، گالف کے لیڈنگ پروفیشنلز ، چین اور ایشیاکی معروف شخصیات ، عالمی سطح کے گلوکار اس ایڈیشن میں چار چاند لگائیں گے۔ توقع ہے کہ ایونٹ کوایک لاکھ 20 ہزار سے زائد تماشائی دیکھیں گے۔ بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ 7 ہزار 7 سو 77 یارڈ کا گالف کورس بھی خصوصی طور پر مرتب کیا گیا ہے۔ 22 اکتوبر کو ایونٹ کے تین گھنٹے کے کھیل کی براہ راست کوریج ہوگی جبکہ 23 اکتوبر کو 3 کی خصوصی کوریج نشر ہوگی۔ پہلے دِن کا دلچسپ مقابلہ ناظرین صبح ساڑھے10 بجے سے دوپہر ایک بجکر30 منٹ تک چین سے براہ راست ملاحظہ کرسکیں گے۔