تنخواہوں کی عدم ادئیگی کے خلاف مظاہرہ

October 23, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سجن یونین بلدیہ جنوبی کراچی کے رہنمائوں اشرف اعوان ،اسلم خاصخیلی ،نوشاد بلوچ، ظہیر بلوچ اور دیگر نے لیاری زون کی اسپیشل گینگ مسلم اسٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لیاری زونل آفس میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی ۔ انہوں نے چیئرمین بلدیہ جنوبی سے ایک روز قبل ہونے والی گفتگو سے مظاہرین کو آگاہ کیا ۔ یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔