گوجرانوالہ،ٹریفک حادثات میں ایک شخص جا ں بحق، چار افراد زخمی

October 24, 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جا ں بحق ہو گیا، چار افراد زخمی ہو گئے، ایمن آباد کے قریب تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے الٰہی بخش نامی شخص ہلاک ہو گیا، چندداقلعہ کے قریب کار اور رکشہ کے تصادم میں چار افراد راحیلہ بی بی ، عاصمہ بی بی ، ناہید احمد اور فیاض زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔