سنی تحریک ہری پور کے صدر علامہ شوکت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

October 24, 2016

ہری پور(نمائندہ جنگ)ہری پورسنی تحریک کے صدر علامہ شوکت رضوی کونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکےجاں بحق کر دیا،تفصیلات کے مطابق ممبرضلع کونسل ہری پور عبدالرشید تنولی کے بھائی علامہ شوکت رضوی مکھن کالونی محلہ تناول میں فجرکی نمازکوجارہے تھے کہ نامعلوم افرادنے راستے میں نشانہ بنایا ، آتشیںاسلحہ سے فائرکرکے انھیں قتل کردیاپولیس نے علامہ شوکت رضوی کے بھائی چن زیب تنولی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے نعش کاپوسٹمارٹم کرنے کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورقاتلوں کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔ ادھرجماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی ناظم اعلی ٰ حافظ محمد زبیر اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کرے اور ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔