لاہور: انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا، ٹریفک جام

October 24, 2016

لاہور میں جیل روڈ انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا، جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اینٹوں سے بھرا ٹریلر جب جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے سے گزرنے لگا، تو اونچائی زیادہ ہونے کے باعث پھنس گیا، جس کے نتیجے میں کینال روڈ کی ٹریفک بری طرح پھنس گئی۔

ٹریفک جام ہونے سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا اور کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے کلئیر کروالیا ہے۔