اسرائیل کے رفح پر حملے سے پریشان ہوں، انتونیو گوتریس

May 07, 2024

فائل فوٹو۔

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ رفح میں اسرائیل کے حملے شروع ہونے سے بہت پریشان ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن انسانی تباہی کا موجب بنے گا۔ اسرائیل پر اثر رکھنے والے ممالک سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیل کو مزید تباہی کرنے سے روکیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا رفح اور کرم ابوسالم کراسنگ بند کرنے سے مخدوش انسانی صورتحال مزید خراب ہوگی۔ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے دونوں کراسنگ فوری کھولی جائیں۔

انھوں نے کہا اسرائیل کشیدگی بڑھانا روکے اور جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات میں شامل ہو۔