گردوں کے مرض میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے امداد کی اپیل

October 25, 2016

پشاور(نیوز ڈیسک)مسلم آباد روڈ شبقدر کے رہائشی اشرف خان نے اپنے 6 سالہ بیٹے امداد اللہ جو کہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہے کے علاج معالجہ کے لئے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے انہوں نے کہاکہ محنت مزدوری کرکے اتنا ہی کماتا ہوں کہ گھر کا خرچہ بمشکل پورا ہوتا ہے بچے کو اس حال میں دیکھتا ہوں توکڑھتا ہوں کہ کچھ کر نہیں سکتا ڈاکٹر نے امداد اللہ کے علاج کے لئے 90 ہزار روپے کا خرچہ بتایا ہے میرے لئے یکمشت اتنے پیسوں کا بندوبست کرنا ناممکن ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،گورنر ، وزیر صحت اور مخیر حضرات سے بچے کے علاج کے لئے امداد کی اپیل کی ہے اور کہاکہ مجھے روپے نہیں چاہیئں بس کوئی میرے بچے کا علاج کرا دے مخیر حضرات 0304-4418536 پر رابطہ کریں ۔