ترقیاتی کاموں سے مسائل کم اور عوام کا معیارزندگی بلند ہوگا،مرتضیٰ جاوید عباسی

October 25, 2016

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں بانڈہ جات میں ترقیاتی کاموں سے عوام کے مسائل کم ہونگے اور عوام کا معیاری زندگی بلند ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے بانڈہ بازدار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے بانڈہ بازدار میں65 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے نالے کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر وہ بانڈہ سید خان میں ڈسپنسری کا کام شروع کروائیں اور گوہال اور گکھڑا کیلئے گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ بانڈہ جات اور ملکاں میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا دئیے ہیں بانڈہ بازار کی پانی کی سکیم کیلئے دس لاکھ اور بانڈہ سید خان میں روڈ کی دیواروں کیلئے دس لاکھ روپے فراہم کروں گا جبکہ ملکاں میں گوھال اور خیر دی روڈ پر بہت جلد کام شروع کیاجائیگا۔ ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے فنڈ سے تعمیر کی گئی بانڈہ حافظ جی کی گلیوں کا بھی افتتاح کیاگیا گلیوں کی تعمیر ناظم ویلج کونسل نگکی ٹو بدر زمان عباسی اور حاجی خرم شہزاد کی زیر نگرانی کی گئی ۔ جلسیسے ناظم یو سی دھمروڑ اورنگزیب خان، ملک مہربان علی ،حاجی نیاز خان،حاجی صلابت خان،مجیب الرحمن خان حاجی صالح خان، محمود خان، سیدوں خان سمیت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورملک مہربان خان، حاجی نیازسمیت علاقہ کے عوام نے ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا۔