پانامہ لیکس پر شور مچانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ڈاکٹر شاہد عتیق

October 25, 2016

ہڈرز فیلڈ (زاہد انور مرزا) سابق ممبر قومی اسمبلی اور معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر شاہد عتیق نے کہا ہے کہ دھرنے کا مقصد سیاسی انتشار پیدا کرنا اور حکومت کو ناکام کرنا ہے۔ اگر دھرنے سے کچھ حاصل ہونے والا ہوتا تو2014ء میں عمران خان کو مل چکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے حوالے سے ’’جنگ‘‘ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا۔ پانامہ لیکس پر شور کرنے والوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ صرف قوم ک نقصان ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہوش کے ناخن ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما اسد بٹ نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے والے کو عوام کا کوئی خیال نہیں، انہوں نے کہا کہ پاستان مسلم لیگ ن کا دور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنہری دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہوگیا ہے وہ عوام کے مسائل کی طرف توجہ دینے کے بجائے دھرنے کی سیاست کررہے ہیں جسے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ علامہ قاری محمد عباس نے کہا کہ دھرنے کی سیاست نے ہمیشہ ملک و قوم کا نقصان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگا۔