اچھے اور خراب دہشت گرد کی پالیسی نہیں چلنی چاہیے، بلاول

October 25, 2016

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ یہ نظریات کی جنگ ہے جسےقومی یکجہتی سے شکست دی جا سکتی ہے،اچھے اور خراب دہشت گردوں والی پالیسی نہیں چلنی چاہیے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اصل روح کے مطابق عمل کرانے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں،سہولت کاروں کو بھی ختم کیا جائے۔