پاناما لیکس کیس میں تکنیکی خامیاں ہیں، سعد رفیق

October 25, 2016

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ وکلاء کے مطابق پاناما لیکس کیس میں تیکنکی خامیاں ہیں لیکن وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق وکلاء یہ اعتراضات نہیں اٹھا ئیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت کا خیر مقدم کیا ہےتا کہ دوددھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو،مسلم لیگ ن 2018 ءکے انتخاب میں پاناما لیکس کا بوجھ اٹھا کر حصہ نہیں لے گی۔