راولپنڈی ،آئل ٹینکر سے لگی آگ بجھادی گئی

October 25, 2016

راولپنڈی کے علاقے گلریز میں آئل ٹینکر الٹنے سے لگنے والی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

آگ کی لپیٹ میں آکر مذکورہ علاقے میں واقع نجی بینک کی عمارت سمیت تین پلازہ اور رہائشی علاقے میں کھڑی 5گاڑیاں بھی جل گئیں۔

آگ لگنے کے بعد علاقے کی عمارتوں کو خالی کراکر مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔