ثقلین مشتاق انگلش بیٹسمینوں کو بھارتی اسپنرز سے نمٹنا سکھائینگے

October 26, 2016

کراچی(نیوز ایجنسیز)سابق پاکستانی اسٹار ثقلین مشتاق بھارت میں انگلش اسپنرز کی رہنمائیں کریں گے ،15روز تک بطور اسپن بولنگ مشیر انگلش ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے،یکم نومبر کو بھارت روانہ ہو رہے ہیں ۔ برطانوی شہریت کے حامل ثقلین کو یقین ہے کہ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت میں انھیں منفی روئیے کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر اپنے ملک میں زیادہ اہمیت نہیں ملتی۔ یکم نومبرکو بھارت روانہ ہو کر انگلش ٹیم کو جوائن کر لوں گا۔