برازیلی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کارلوس چل بسے

October 26, 2016

ریوڈی جنیرو ( جنگ نیوز) برازیل فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کارلوس البرٹو 72 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کی قیادت میں برازیل نے 1970 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ٹیم کو فٹبال کی تاریخ کی عظیم ترین ٹیم قرار دیا جاتا ہے جس میں پیلے سمیت کئی بڑے کھلاڑی شامل تھے۔ انہیں گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ورلڈ کپ فتح کی مہم کے دوران فائنل میں اٹلی کے ان کے کیے گئے گول کو فٹ بال تاریخ کے یادگار ترین گولز میں شمار کیا جاتا ہے۔