گوجرانوالہ: ریجن میں 819 کیبل نیٹ ورک کی انسپکشن کی

October 26, 2016

ریجنل منیجر پیمرا گوجرانوالہ خرم صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ریجن بھر میں 819 کیبل نیٹ ورک کی انسپکشن کی گئی۔

ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریجنل منیجر پیمرا خرم صدیقی نے بتایا کہ پیمرا کی ٹیم نے گوجرانوالہ ریجن میں ایک ہفتہ کے دوران 819 کیبل نیٹ ورک کی انسپکشن کی اور بھارتی چینل دکھانے والے 76 کیبل آپریٹرز کو شوکاز نوٹس دے کر 1491 آلات ضبط کئے گئے۔

40 کیبل آپریٹر کے دفاتر سیل کر کے سامان ضبط کیا گیا۔اور مزاحمت پر 5 نیٹ ورک کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔