پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: گابا میں دو اسٹینڈز متعارف

October 26, 2016

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 50دن رہ گئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس تاریخی میچ کےلیے تقریب کا اہتمام کیا اور برسبین، گابا میں دو نئے اسٹینڈز بھی متعارف کرائے گئے ۔’پول ڈیک‘ شائقین کرکٹ کو میچ کی تفریح کے ساتھ ساتھ گرمی بھگانے کیلئے سوئمنگ کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین کے سینڈی پوائنٹ پر پچاس روزہ کاؤنٹ ڈاؤن تقریب کا اہتمام کیا،تقریب کی مہمان خصوصی اولمپین گولڈ میڈلسٹ سوئمر اسٹیفنی رائس تھیں، انہوں نے سینڈی پوائنٹ پر کرکٹ بھی کھیلی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ برسبین گابا میں 15 دسمبر سے کھیلا جائے گا ۔ انتظامیہ تاریخی ٹیسٹ کے پانچوں دن ہاؤس فل کے لیے پر امید ہے ۔