سکھر، پولیس زیادتیوں کیخلاف گوپانگ برادری کا مظاہرہ

October 27, 2016

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کے رہائشی گوپانگ برادری کے افراد نے نیوپنڈ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت مسمات مختیاراں، آصف علی نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 22جنوری کونیوپنڈ پولیس نے ہمارے گھروں پر چھاپہ مار کر ہمارے عزیز نجب علی کو بلاجواز گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد پولیس نے نجب علی کو مبینہ مقابلے میں زخمی کردیا ہے ، مذکورہ افراد نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ نیوپنڈ پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔