سکھر، خواتین کاپولیس کے خلاف مظاہرہ

October 27, 2016

سکھر (بیورو رپورٹ)خیرپور کے علاقے ببرلوء کی رہائشی شر برادری کی خواتین نے پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین خواتین رخسانہ، صائمہ نے الزام عائدکیا کہ 23اکتوبر کو سکھر پولیس ان کے نوجوان وسیم علی شر کو گرفتار کر کے آباد تھانے لے گئی تھی جس کومبینہ پولیس مقابلے میں زخمی کردیا گیا ہے ، جبکہ ہمارانوجوان بے گناہ ہے، ہماری حکام سے اپیل ہے کہ پولیس کی ذیادتیوں کانوٹس لیا جائے۔