برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کی ایئر پورٹس پر عملے کی تربیت

April 27, 2024

فائل فوٹو

برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ نے ایئر پورٹس پر عملے کو تربیت دی۔

سی اے اے کےحکام کے مطابق برطانوی ادارے نے سی اے اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے عملے کو تربیت دی۔

حکام نے کہا کہ برطانوی ادارے نے سی اے اے کو جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ بھی فراہم کی۔

سی اے اے کے حکام نے بتایا کہ تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر ٹریننگ سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کراچی میں ہوئی۔

تقریب کےمہمان خصوصی برطانوی ہائی کمیشن سیکیورٹی اینڈ جسٹس کےسربراہ ڈاکٹر جووائٹل تھے۔