ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر؟

April 27, 2024

فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی پرواہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جعمے کو ٹرائل کے موقع پر مینہٹن میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر شروعات کرنا چاہتا ہوں، اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمے کے لیے عدالت میں ہوں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھاندلی والا خوفناک مقدمہ ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم اس دھاندلی والے مقدمے میں بہت اچھا کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میلانیا فلوریڈا میں ہیں، میں یہ خوفناک اور غیر آئینی کیس ختم ہونے کے بعد وہاں جاؤں گا۔

علاوہ ازیں 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 54 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر بھی مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی ٹرائل رواں ماہ سے شروع ہوا ہے۔