وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے معاملات کا نوٹس لیں، صدیق راٹھور

October 27, 2016

کراچی (پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق قائد حزب اختلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ریٹائر ملازمین جن کو پنشن نہیں مل رہی اور جن کی زندگی کا دارومدار پنشن پر مبنی ہے وہ ملازمین خود کشیاں کررہے ہیں انہوں نے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوراً اس کا نوٹس لیں یا اس معاملے کی تحقیقات کرائیں کہ و ہ کونسے عناصر ہیں جو افراتفری کے حالات پیدا کررہے ہیں اور ریٹائر ملازمین کی زندگی سے کھیلرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرے تاکہ ان کے گھروں کا چولہا جل سکے۔