زیریں سندھ میں نایاب آبی پرندوں کا شکار عروج پر

October 28, 2016

زیریں سندھ کے ساحلی علاقوں میں نایاب آبی پرندوں کا شکار عروج پرپہنچ گیاہے۔

ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقے کچھ عرصہ قبل تک نایاب آبی پرندوں کےلئے محفوظ پناہ گاہیں تصورکیے جاتےتھے لیکن اب ایسا نہیں ۔ساحلی علاقوں میں شکاری نایاب آبی پرندوں کے غیر قانونی شکار کے ذریعے فطری حسن کے ان شاہکاروں کو ختم کرنے پہ تلے ہیں۔

ساحلی علاقوں میں شکاری نہ صرف اسلحہ کےذریعے بلکہ جال لگا کر بھی خوبصورت پرندوں کواپنے جال میں پھانس لیتےہیں،جس کےبعد ان کی خرید و فروخت کرکے پیسہ کمایاجاتاہے جو اب ایک کاروباربن گیاہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے شکاریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تو جاری ہے مگر اسے مزید مؤثر اورتیز کرنے کی ضرورت ہے ۔