’اے دل ہے مشکل‘سے عمران عباس کے کچھ سین غائب

November 04, 2016

پاکستانی اداکاروں سے سجی بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کافی مشکلات کے بعد ریلیز تو ہوگئی، لیکن فلم سے پاکستانی اداکار عمران عباس کے کچھ سین غائب کردیے گئے۔

عمران عباس نے سوشل میڈیا پر خود اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے کچھ سین فلم سے کاٹ دیے گئے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے فلمی شائقین کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران عباس نے ’اے دل ہے مشکل‘ کے مشہور گانے کی ریہرسل بھی کی تھی۔