ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

December 01, 2016

وفاقی وز یر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کی مشاورت سے ٹیکس گزاروں کی اپیلوں کا مثبت جواب دیا ہے کہ سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر سے بڑھا کر 15 دسمبر 2016 کر دی ہے .

30 نومبر 2016 کو ملک بھر میں سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے رات دس بجے تک ایف بی آر کے دفاتر میں اور آن لائن فائل کئے جاتے رہے جن کی مجموعی تعداد نصف شب تک سات لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے۔

ایف بی آر کےرواںمالی سال میں ٹیکس گزاروں کی تعداد 11لاکھ 35ہزار تھی۔